Friday, July 15, 2022

بھمبر(پی آئی ڈی)محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی طر ف سے جاری شیڈول کے مطابق بھمبر میں ناظرہ القرآن تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلہ میں ڈی ای او شفیق اصغر نے اے ای او عبداسلام،اے ای او عبد الرحمان کے ہمراہ سماہنی،بھمبر،برنالہ کا دورہ کیا،اور مجموعی طور پر کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا,تربیتی ورکشاپس کا مقصد معلمین کی تربیت ہے جس کے بعد وہ طلباء کو قرآن کریم کی تعلیم سے روشناس کریں گے،ڈی ای او شفیق اصغر کا کہنا ہے کہ اعلی حکام کی جانب سے ہدایات کے پیش نظر بہترین انداز سے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے سینکڑوں اساتذہ مستفید ہو ئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment