Saturday, July 16, 2022

بھمبر سماہنی (پی آئی ڈی)ایس ڈی ایم حافظ محمد علی نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سماہنی تحصیل کی حدود میں خالصہ سرکار کی حفاظت،مون سون بارشوں میں نقصانات سے بچاؤ کا جائزہ لیا گیا ہے،اجلاس میں تحصیل دار رب نواز،نائب تحصیل دار پونامحمد نثار،گرداورصابر,محمد لطیف,فضل کریم ودیگر شریک ہوئے،شرکاء کی مختلف تجاویز کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مون سون بارشوں میں انسانی جانوں اور لائیو سٹاک کی حفاظت کے لئے موثر حکمت عملی بنائی جائے گی،اسکے علاوہ بجلی کی تنصیبات سے عوام کو دور رکھا جائے جبکہ خالصہ سرکار کی حفاظت کے لئے محکمہ مال کا جملہ سٹاف فرائض سرانجام دے گا،سرکاری زمین کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

برنالہ (A7News)ایس ڈی ایم برنالہ راجہ عمر طارق نے جملہ محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحصیل کی حدود میں مون سون بارشوں کے دوران الرٹ رہیں،زمینی کٹاؤ کو بچانے کے لئےضروری اقدامات کریں،عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب نہ جائیں،جانی نقصانات کو بچانے کے لیے پولیس ریسکیو ٹریفک پولیس بھر پور کردار ادا کرے,ڈپٹی کمشنرکے احکامات پر قوانین پرعمل درآمدکروانے میں سختی کی جائے گی